Google’s free desktop backup tool is now available

Google’s Free Desktop Backup Tool Is Now Available

گوگل کامفت ڈیسک ٹاپ بیک اپ ٹول اب سب کے لیے دستیاب ہے

کچھ عرصہ پہلے خبریں آئی تھیں کہ جلد ہی گوگل ڈرائیو پر جلد ہی مکمل پی سی کا بیک اپ لیا جا سکے گا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب یہ فیچر میک اور پی سی دونوں کے لیے دستیاب ہے۔بیک اپ اور سنک(Backup and Sync) سے صارفین خودکار پر اپنی تمام فائلوں اور فولڈروں کو گوگل ڈرائیو یا گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ کر سکتےہیں۔یہ ٹول دونوں سروسز کےلیے کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)


موبائل پرگوگل فوٹوز استعمال کرتےہوئے ہم اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو ہائی کوالٹی میں سٹوریج کی فکر کیے بغیر آن لائن محفوظ کر سکتے ہیں۔ڈرائیو ڈیسک ٹاپ ٹول کے استعمال سے ہم کمپیوٹر میں محفوظ اپنی فائلوں کو آن لائن محفوظ کر کے انہیں موبائل یا کسی بھی ڈیوائس پر دیکھ سکتے ہیں۔
گوگل ڈرائیو اور گوگل فوٹوز کے لیے اس بہترین ٹول کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Google’s free desktop backup tool is now available
تاریخ اشاعت: 2017-07-13

More Technology Articles