Google adds a ‘follow’ button to search results

Google Adds A ‘follow’ Button To Search Results

گوگل نے سرچ رزلٹ میں ”فالو“ کا بٹن بھی شامل کر دیا

ایسے افراد ،جنہیں سرچ ایپ اور لانچر میں گوگل کے موبائل نیوز کارڈز زیادہ مفید لگتے ہیں، کے لیے اچھی خبر۔ گوگل اب آپ کی سرچز سے متعلق سٹوریز دکھانے کے علاوہ آپ کو آپ کے علاقے کے واقعات اور ساری دنیا کے رجحان ساز موضوعات سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا زیادہ طاقتور مشین لرنگ پروگرام اب بہتر انداز میں جان سکتا ہے کہ آپ کی دلچسپی کیا ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر آپ کو فوٹو گرافی کا شوق ہے لیکن کبھی کبھار فٹنس میں بھی دلچسپی لیتے ہیں تو آپ کی نیوز فیڈ میں فٹنس سے متعلق نوٹی فیکشن بھی ظاہر ہونگے۔
آپ اپنی نیوز فیڈ کو نئے ”فالو“ بٹن سے زیادہ بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ بٹن سرچ رزلٹ، جیسے موویز، سپورٹس، ٹیم، میوزک آرٹسٹ وغیرہ ، کے ساتھ نظر آئے گا۔صارفین صرف فالو نہیں بلکہ فالو کیے ہوئے ٹاپک کو ان فالو بھی کر سکیں گے۔
امریکا میں یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس، اینڈروئیڈ اور پکسل لانچر کے لیے جاری کی جا رہی ہے۔ چند ہفتوں میں یہ ساری دنیا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-19

More Technology Articles