Google adds Gmail Confidential Mode to Android

Google Adds Gmail Confidential Mode To Android

جی میل نے اینڈروئیڈ ایپ میں کانفیڈنشل موڈ شامل کر دیا

گوگل نے مئی میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کانفیڈنشل موڈ(Confidential Mode) متعارف کرایا تھا۔ اب یہ فیچر اینڈروئیڈ ایپ میں بھی شامل کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر جی میل اکاؤنٹ سے ایپلی کیشن میں اس اکاؤنٹ کی شمولیت کا اعلان کیا۔ اس فیچر سے صارفین کی بھیجی گئی ای میلز متعین وقت پر خود کار طور پر ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔
یہ فیچر نئی ای میل کرتے ہوئے فعال ہوگا۔

(جاری ہے)

ای میل بھیجتے ہوئے تین ڈاٹس کے نشان یعنی سیٹنگ مینو سے Confidential Mode کو منتخب کیا جا سکے گا۔ اس آپشن سے صارفین ای میل ڈیلیٹ ہونے کے لیے وقت اور پاس کوڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس نئے فیچر سے جی میل کے صارفین کو تو ای میل کھولتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن نان جی میل صارفین کو ایک پاس کوڈ میں ملے گا جس کی تصدیق ایک محفوظ ویب پورٹل پر کی جا سکے گی۔
اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپ اپ ڈیٹ بھی نہیں کرنی پڑے گی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر آئی او ایس ایپ پر کب متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-17

More Technology Articles