Google announces voice support for 30 new languages

Google Announces Voice Support For 30 New Languages

گوگل نے اردو کے لیے وائس ٹائپنگ سپورٹ متعارف کرادی

اردو سے محبت کرنے والوں کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ گوگل نے اردو کے لیے بھی وائس ٹائپنگ اور وائس سرچ سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ اردو ہی نہیں گوگل نے اردو سمیت مزید 30 زبانوں کے لیے وائس ٹائپنگ اور وائس سرچ سپورٹ متعارف کرائی ہے۔ ان زبانوں میں قدیم جارجین زبان بھی شامل ہے اور افریقا کی دو بڑی زبانیں بھی۔ اس کے علاوہ گوگل نے برصغیر کی کئی زبانوں کے لیے وائس ٹائپنگ سپورٹ متعارف کرائی ہے۔


ان زبانوں کی سپورٹ متعارف کرانے کے لیے گوگل نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر آوازوں کے نمونے لیے، اس کے بعد مخصوص آوازوں اور الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ سے نتائج کو بہتر کیا۔ صارفین جیسے جیسے ان فیچرز کو استعمال کریں گے نتائج میں بہتری ہوتی رہے گی۔
یہ نئی زبانیں کلاؤڈ سپیچ اے پی آئی میں دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

جلد ہی یہ گوگل کی تمام ایپس جیسے گوگل ٹرانسلیٹ اور جی بورڈ کی بورڈ میں دستیاب ہونگی۔

ان زبانوں کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس وائس سرچ فیچر فعال ہونا چاہیے۔
صارفین چاہیے تو ابھی بھی اردو یا دیگر زبانوں کو سرچ کے علاوہ دیگر ایپس میں بول کر لکھ سکتےہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے تو گوگل سرچ ایپ کی سیٹنگ میں جا کر وائس مینو میں زبانوں سے صرف اردو (پاکستان) یا اردو (بھارت) منتخب کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد کسی بھی ایپ جیسے وٹس ایپ میں لکھتے ہوئے کی بورڈ کو سوئچ کر کے ”گوگل وائس ٹائپنگ“ منتخب کرنا ہوگا۔
اس کے بعد بول کر لکھنے کے لیےمائیک آپشن آجائے گا۔ بہتر نتائج کے لیے ضروری ہے کہ صارفین ابھی تھوڑا ٹھہر ٹھہر کر بولیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ فیچر مزید بہتر ہوتا جائے گا۔
گوگل نے جن زبانوں کی وائس سپورٹ متعارف کرائی ہے اُن میں امہری زبان(ایتھوپیا)، آرمینائی (آرمینیا)، آذربائیجانی (آزربائیجان)، بنگالی (بنگلا دیش، بھارت)، انگریزی(گھانا، کینیا، نائیجیریا، تنزانیہ)، جارجین(جارجیا)، گجراتی(بھارت)، جاونیز(انڈونیشیا)، کناڈا (بھارت)، خمیر(کمبوڈین)، لاؤ( لاؤس)، لٹوین (لیٹویا) ، ملیالم (بھارت)، مراٹھی (بھارت)، نیپالی (نیپال)، سنہالہ (سری لنکا)، سوندائی (انڈونیشیا)، سواہلی (تنزانیہ، کینیا)، تامل (بھارت، سنگا پور، سری لنکا، ملایشیا)، تیلگو (بھارت) اور اردو (پاکستان، بھارت) شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-14

More Technology Articles