Google Assistant can share web articles on social media

Google Assistant Can Share Web Articles  On Social Media

گوگل اسسٹنٹ ویب آرٹیکل شیئر بھی کر سکتا ہے

بہت سے لوگوں کی زندگی کا سب سے اہم جز سوشل میڈیاہے۔ سمارٹ فون کےآنے کے بعد یہ اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔اسی وجہ سے تمام ویب سائٹس اپنے پیجیز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے لیے لازمی مختلف پلگ ان اور ٹولز استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل کے گوگل اسسٹنٹ میں ایسے فیچر شامل کیے گئے ہیں، جس سے صارفین وائس کمانڈز کے ذریعے ہی ویب پیجیز کو شیئر کر سکتے ہیں۔ تاہم ابھی یہ سہولت صرف گوگل پلس اور ٹوئٹر کو سپورٹ کرتی ہے، امید ہے کہ جلد ہی اسے فیس بک کے لیے بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
پکسل فون رکھنے والے صارفین OK Google, share this on Twitter کی وائس کمانڈ سے ویب پیجیز کو ٹؤئٹر پر شیئر کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-31

More Technology Articles