Google Assistant is coming to these Android devices starting this week

Google Assistant Is Coming To These Android Devices Starting This Week

گوگل اسسٹنٹ اسی ہفتے سے کروڑوں اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا

جلد ہی گوگل اسسٹنٹ اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو اور 7.0 نوگٹ کی حامل کروڑوں ڈیوائس پر دستیاب ہوگا۔
گوگل اسسٹنٹ ایک ذہین ذاتی اسسٹنٹ ہے جو دوطرفہ گفتگو سے آپ کے روزمرہ کے کاموں کو آسان بناتا ہے۔اب تک تو یہ اسسٹنٹ پکسل، گوگل ہوم، گوگل اَلو اور اینڈروئیڈ وئیر میں دستیاب تھا۔ مگر اب یہ اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو اور جدید آپریٹنگ سسٹم کی حامل ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا۔


گوگل اسسٹنٹ کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ہوم بٹن کو لانگ پریس کر کے Oik Google بولنا پڑے گا۔ اوکے گوگل بول کر صارفین گوگل اسسٹنٹ سے ریسٹورنٹ میں ٹیبل اور جہاز کی ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں، قریبی گیس سٹیشن کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور اپنے پچھلے ٹرپ کی تصاویر تلاش کرنے سمیت بہت سے کام کر سکتے ہیں۔
امریکا میں جدید او ایس کی حامل ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ کو اسی ماہ متعارف کرا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکا کے بعد اسے آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی میں متعارف کرایا جائے گا۔ اسے امریکی ، برطانوی انگریزی اور جرمن زبانوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اسے مزید زبانوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل اسسٹ نئی ڈیوائسز جیسے ایل جی جی 6 میں بھی شامل کیا جائے گا۔
گوگل نے چند ہفتے پہلے ہی اسے اینڈروئیڈ وئیر 2.0 سمارٹ واچ کے لیے لانچ کیا تھاجلد ہی یہ ٹی وی اور کاروں کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں گوگل، ایچ ٹی سی، ہواوے، سام سنگ اور سونی ڈیوائس میں اپنے اسسٹنٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-26

More Technology Articles