Google Assistant now supports Hindi

Google Assistant Now Supports Hindi

گوگل اسسٹنٹ اب ہندی کو بھی سپورٹ کرے گا

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ گوگل اسسٹنٹ اب ہندی میں بھی دستیاب ہوگا۔ ہندی بھارت کی قومی زبان ہے۔ یہ منڈارین اور انگریزی کے بعد تیسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔
گوگل اسسٹنٹ ہندی میں بھی ویسے ہی کام کرے گا جیسے دوسری زبانوں میں کرتا ہے ۔ ہندی صارفین اس سے ہندی میں بات کریں گے لیکن یہ اتنا ذہین ہے کہ صارفین کی بول چال میں استعمال ہونے والے انگریزی الفاظ کو بھی شناخت کرسکتا ہے،جیسے جیسے صارفین اسے استعمال کریں گے، اس کا رزلٹ پہلے سے بہتر ہوتاجائےگا۔

(جاری ہے)


فی الحال یہ فیچر اینڈروئیڈ 6.0 اور جدید ورژنز پر دستیاب ہے، جلد ہی یہ اینڈروئیڈ 5.0، اینڈروئیڈ اوریو(گو ایڈیشن) اور آئی او ایس 9.1 اور جدید ورژنز پر بھی دستیاب ہوگا۔
بدقسمتی سے دوسری زبان میں گوگل اسسٹنٹ کو استعمال کرنا اتنا آسان نہیں۔ ہندی میں گوگل اسسٹنٹ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے مکمل فون کی زبان ہی ہندی میں تبدیل کرنا پڑے گا۔ اس کے برعکس ایپل نے سری اور مائیکروسافٹ نے کورٹانا کو دوسری زبان میں استعمال کرنے کے لیے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی ہوئی۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-19

More Technology Articles