Google Chrome will offer easy way to insert emoji on desktops

Google Chrome Will Offer Easy Way To Insert Emoji On Desktops

جلد ہی ڈیسک ٹاپ صارفین گوگل کروم میں آسان طریقے سے ایموجی شامل کر سکیں گے

آج کل چیٹ کے دوران ایموجی کا استعمال بہت کثرت سے کیا جا رہا ہے۔ سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ صارفین سے کہیں زیادہ ہے اس لیے موبائل میں ایموجیز کے استعمال کو زیادہ آسان بنایا گیا ہے تاہم گوگل ڈیسک ٹاپ صارفین کےلیے ایموجی شامل کرنے کو آسان بنا رہا ہے، اس حوالے سے ایموجیز کے فاسٹ شارٹ کٹ فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق Chrome Canary کے ورژن میں صارفین خود ہی ایموجیز کو فعال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گوگل کروم کا Canary چینل ڈویلپر حضرات استعمال کرتے ہیں۔ کروم میں متعارف کرائے جانے والے تمام فیچرز کے ابتدائی تجربات اسی میں کیے جاتے ہیں۔ اس ورژن میں بہت سے فیچر تو بیٹا ورژن سے بھی پہلے ٹسٹ کیے جاتے ہیں۔میک صآرفین اس براؤزر میں ایموجی فعال کرنےکے لیے chrome://flags پر جائیں emojiسرچ کریں اور chrome://flags/#enable-emoji-context-menu کو فعال کر لیں۔ ونڈو صارفین کےلیے فی الحال یہ فیچر دستیاب نہیں لیکن امید ہے کہ جلد ہی یہ ونڈو صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ کروم کے مستحکم ورژن میں اس فیچر کو آنے میں تھوڑا ٹائم لگ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-08

More Technology Articles