Google Chrome Wont Be Allowed On Windows 10 S

Google Chrome Wont Be Allowed On Windows 10 S

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 ایس میں گوگل کروم براؤزر کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 ایس کو متعارف کرا دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈوز 10 ایس نیا آپریٹنگ سسٹم کارکردگی اور حفاظت میں پچھلے آپریٹنگ سسٹم سے بہتر ہے۔اس ونڈوز میں مائیکروسافٹ نے اپنے براؤزر ایج کو زبردستی صارفین پر مسلط کر دیا ہے۔ ونڈوز 10 ایس میں ایج نہ صرف ڈیفالٹ براؤزر ہے بلکہ صارفین اسے تبدیل بھی نہیں کر سکتے۔ مائیکروسافٹ صارفین کو گوگل کروم استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں دےگا۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ یہ سب اقدامات سیکورٹی اور پرفارمنس کے نام پر کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ونڈوز کے اس ورژن میں ونڈوز سٹور سے ایپ انسٹال کرنے کے لیے ایج اور بنگ کا استعمال ضروری ہے۔
اگر گوگل ونڈوز 10 ایس میں اپنے براؤزر کا استعمال چاہتا ہے تو اسے ونڈوز سٹورپالیسی کے تحت کروم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں گے۔ اس کے لیے مائیکروسافٹ کو ایج انجن اور مائیکروسافٹ جاوا سکرپٹ انجن استعمال کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-14

More Technology Articles