Google Earth will soon let anyone share stories and photos

Google Earth Will Soon Let Anyone Share Stories And Photos

گوگل ارتھ پر اب صارفین سٹوریز اور تصاویر شیئر کر سکیں گے

گوگل ارتھ سب کا ہی پسندیدہ پروگرام ہوں۔ سکول کے بچوں سے لیکر بڑے بوڑھے بھی مختلف مقامات کو دیکھنے کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں۔اسی وجہ سے گوگل نے اس پروگرام کو کچھ سوشل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اب گوگل ارتھ کے صارفین دھندلی سیٹلائٹ تصاویر کو اپنے ٹیکسٹ، فوٹوگرافس اور ویڈیوز سے بہتر بنا سکیں گے۔
گوگل ارتھ کی ڈائریکٹر ربیکا مور نے برازیل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران رائٹر کوبتایا کہ لوگ گوگل ارتھ پر اپنی خاندانی تاریخ، ٹرپ کی معلومات وغیرہ غرض کہ سب کچھ شیئر کر سکیں گے۔


گوگل کا ارادہ ہے کہ وہ گوگل ارتھ میں اگلے چند سالوں تمام سوشل فیچر متعارف کرائے گا تب تک گوگل اس کے چھوٹے پیمانے پر تجربات کرتا رہے گا۔ اس کے لیے گوگل نے بہت سے لوگوں کی ٹیم بنائی ہے، جو گوگل ارتھ پر سٹوریز شیئر کریں گی۔

(جاری ہے)


ربیکا کے مطابق گوگل اپنی اس سروس سے کوئی مالی فوائد حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ گوگل ارتھ لوگوں کے لیے اپنی کہانیاں، تجربات اور تجاویز شیئر کرنے کےلیے ان چھوئی جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گوگل ارتھ دنیا والوں کے لیے ہمارا تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے معاملے میں گوگل اشتہارات سے اچھا پیسا کماتا ہے اور گوگل کے لیے سب کچھ پیسا ہی نہیں ہے۔
گوگل ارتھ پر سٹوریز کو پرائیویٹ یا پبلک شیئر کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-13

More Technology Articles