Google enables search through Google Drive files on Android devices

Google Enables Search Through Google Drive Files On Android Devices

اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں گوگل سرچ ایپ سے ہی گوگل ڈرائیو میں بھی سرچ کیا جا سکے گا

گوگل نے اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں سرچ ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اب نئے فیچر سے صارفین گوگل ڈرائیو میں بھی فائلوں کو سرچ کر سکیں گے۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی سرچ ایپ کی اگلی ریلیز میں اینڈروئیڈ صارفین ڈرائیو کی فائلوں اور فولڈرز کو بھی Firebase App Indexing سے تلاش کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


گوگل ڈرائیو میں فائلیں سرچ کرنے کے لیے صارفین کو فائل کے نام سے پہلے "IN APPS" لکھنا ہوگا۔ نتائج میں ظاہر ہونے والی فائلوں کو دیکھنے کےلیے صارفین کو مناسب ایپلی کیشن کا انتخاب بھی خود ہی کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو ایپلی کیشن کا جدید ترین ورژن انسٹال کرنا پڑے گا۔

Google enables search through Google Drive files on Android devices
تاریخ اشاعت: 2017-02-23

More Technology Articles