Google finalizes $1.1B acquisition deal with HTC

Google Finalizes $1.1B Acquisition Deal With HTC

گوگل کی ایچ ٹی سی کے ساتھ 1.1 ارب ڈالر خریداری کا سودا مکمل کر لیا

پچھلے سال ستمبر میں گوگل اور ایچ ٹی سی نے 1.1 ارب ڈالر کے سودے کا اعلان کیا تھا۔ گوگل نے ایچ ٹی سی کو اس کے ملازمین اور کچھ انٹلیکچوئل پراپرٹی کے عوض 1.1 ارب ڈالر ادا کرنے تھے۔ تائیوان انویسٹمنٹ کمیشن نے دسمبر میں اس سودے کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

اب گوگل نے باضابطہ طور پر ایچ ٹی سی کی ٹیم کو گوگل میں خوش آمدید کہا ہے۔
اس سودے کے تحت ایچ ٹی سی کے 2000 ایسے انجینئر جو گوگل پکسل 2 سمارٹ فون اور اس کے جانشین کی تیاری میں شامل تھے، اب گوگل کے لیے کام کریں گے۔یہ تمام انجینئر اب تائیوان میں ہی گوگل کی انجینئرنگ سائٹ پر کام کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-30

More Technology Articles