Google Flights can now predict if your flight will be delayed

Google Flights Can Now Predict If Your Flight Will Be Delayed

گوگل فلائٹس اب پرواز میں تاخیر کی پیش گوئی کر سکے گا

گوگل ہوٹل سرچ ٹول اور گوگل فلائٹس سے سفری صنعت کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ گوگل نے اب اس حوالے سے کئی نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔
سستی پروازوں کے متلاشیوں کے لیے گوگل اب کرایوں کے بارے میں زیادہ بہتر معلومات فراہم کرے گا۔ نئی قسم کی اکانومی فلائٹس میں carry-on یا pick your seat کی معلومات نہیں ہوتی۔ گوگل فلائٹس اب امریکن، ڈیلٹا اور یونائیٹڈ کے بارے میں یہ معلومات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ گوگل اب پرواز کی تاخیر کی پیش گوئی بھی کر سکے گا۔ اس کے لیے گوگل تاریخی ڈیٹا اور حالیہ پرواز کے سٹیٹس کی معلومات استعمال کرے گا۔
اس کے علاوہ گوگل صارفین کو یہ بھی بتائے گا کہ پرواز کس وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ گوگل پرواز کی تاخیر کے بارے میں صرف اس وقت بتائے گا جب گوگل کے الگورتھم کو تاخیر کا 80 فیصد یقین ہو۔
پرواز کی تاخیر کی معلومات کے لیے صارفین کو ائیرلائن، پرواز کا نمبر اور پرواز کا روٹ لکھنا پڑے گا اور اس کے بعد گوگل کو جو معلوم ہو گا آپ کو بتا دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-03

More Technology Articles