Google Has AI That Can Filter A Voice From A Crowd

Google Has AI That Can Filter A Voice From A Crowd

گوگل کا مصنوعی ذہانت کا نظام ہجوم کے شور میں کسی ایک آواز کو فلٹر کر سکتا ہے

گوگل نے ایک ایسا ڈیپ لرننگ سسٹم بنایا ہے جو مخصوص آوازوں کو شناخت کر سکتا ہے اور پھر ہجوم کے شور میں سے مخصوص شخص کو اس کی آواز کی بدولت فلٹر کر سکتا ہے۔اس سسٹم کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ مخصوص شخص کو عام انداز میں بات چیت کرتے دیکھتا ہے اور پھر اس کے بعد آڈیوٹریک یا ہجوم کی پُر شور ویڈیو سے آواز کی بنیاد پر مخصوص شخص کو شناخت کر لیتا ہے۔

اگر ویڈیو میں مخصوص شخص کے سامنے مائیک یا کوئی دوسری رکاؤٹ ہو تو تب بھی یہ سسٹم اس شخص کو آواز سے شناخت کر سکتا ہے۔
گوگل فی الحال یہ دیکھ رہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو اپنی کس پراڈکٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہےیا یہ ٹیکنالوجی مزید کس کام میں لائی جا سکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، گوگل ہوم، سپوٹیفائی، ہینگ آؤٹ یا ڈواؤ میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے آگے جائیں تو اس ٹیکنالوجی کو گوگل گلاس میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد سماعت سے محروم افراد بولنے والے کی تصویر پر فوکس کر سکیں گے۔ اس ٹیکنالوجی سے سماعت سے محروم افراد کےلیے ویڈیو میں سب ٹائٹل بھی آرام سے شامل کیےجا سکیں گے۔
اس ٹیکنالوجی کے چند نقصانات بھی ہیں، جن میں سب سے اہم پرائیویسی کےحوالے سے ہے۔ اس سسٹم سے ہجوم میں بات کرتے کسی بھی شخص کی آواز کو الگ سے سنا جا سکے گا، جو پرائیویسی کے لیے ٹھیک نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-14

More Technology Articles