Google Home now lets you navigate touch tone menus during calls

Google Home Now Lets You Navigate Touch Tone Menus During Calls

گوگل ہوم اب کال کے دوران ٹچ ٹون مینو نیوی گیٹ کر سکے گا

گوگل کا سمارٹ سپیکر گوگل ہوم نہ صرف موویز اور ٹی وی شو پلے کر سکتا ہے بلکہ اس میں اور بھی بہت سے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔گوگل ہوم اب کالز کے دوران ٹچ ٹون مینو نیوی گیٹ کر سکتا ہے۔یعنی اب آپ او کے گوگل کہہ کر نمبر پریس کرنے کا بھی کہیں گے تو گوگل ایسا ہی کرےگا ۔
گوگل ہوم نے پچھلے سال ہینڈ فری کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا، جو کافی پسند کیا گیا۔

(جاری ہے)

اب گوگل نے کال کے دوران ٹچ ٹون نیوی گیٹ کا فیچر بھی متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر کسٹمر کیئر  کال سنٹر پر کال کرنے کے لیے بہترین ہے، جہاں آپ کے بٹن پریس کرنے سے ہی آپ  کی کال کو متعلقہ شعبے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اب آپ آئی وی آر پر آپشنز سن کر گوگل   کو متعلقہ شعبے کا بٹن پریس کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ 

تاریخ اشاعت: 2018-05-19

More Technology Articles