Google is bringing native hearing aid support to Android

Google Is Bringing Native Hearing Aid Support To Android

گوگل اینڈروئیڈ میں آلہ سماعت کی سپورٹ بھی شامل کر رہا ہے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں قوت سماعت سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 466 ملین ہے۔ اندازہ ہے کہ 2050 میں یہ تعداد 900 ملین ہو جائے گی۔اسی وجہ سے سافٹ وئیر ڈویلپر اس سنجیدہ مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ ان کی مصنوعات سے قوت سماعت سے متاثرہ افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں ۔
اسی وجہ سے گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آلہ سماعت کی سپورٹ کو اینڈروئیڈ میں شامل کرے گا۔

گوگل نے اس حوالے سے ڈنمارک کی آلہ سماعت بنانے والی کمپنی جی این ہیئرنگ سے بھی شراکت داری کی ہے۔

(جاری ہے)

اس شراکت داری کے تحت جی این ہیئرنگ اینڈروئیڈ سمارٹ فون کے لیے کم توانائی خرچ کرنے والا بلوٹوتھ آلہ سماعت بنائے گا۔ اسے آڈیو سٹریمنگ فار ہیئرنگ ایڈ یا اے ایس ایچ اے کا نام دیا گیا ہے۔ یہ Bluetooth Low Energy Connection-Oriented Channels کے استعمال سے فون اور کنکٹڈ بلوٹوتھ ہیئرنگ ایڈ کے بیچ سٹریمنگ کرے گا اور ہائی کوالٹی آڈیو ایکپیرینس فراہم کرے گا۔

اس کا اثر بیٹری پر بھی کافی کم ہوگا۔
جی این ہیئرنگ نئے ہارڈ وئیر پر مشتمل آلہ سماعت بنانے والی پہلی کمپنی ہے۔ گوگل کے ساتھ شراکت داری کے بعد جی این ہیئرنگ نے بتایا کہ ReSound LiNX Quattro اور Beltone Amaze آلہ سماعت رکھنے والے او ٹی اے اپ ڈیٹ کے بعد اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-17

More Technology Articles