Google is closing link shortner service

Google Is Closing Link Shortner Service

گوگل کی سروس goo.gl بند ہو رہی ہے

گوگل نے انٹرنیٹ لنکس کو مختصر کرنے کی سروسgoo.gl کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گوگل کے مطابق آئندہ ویب سائٹس لنکس کو چھوٹا کرنے کے لیے ایف ڈی ایل (Firebase Dinamic Links)، جسے سمارٹ لنک کا نام دیا گیا ہے، کو استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر ویب سائٹس جیسے bit.ly اور ow.ly استعمال کی جاسکتی ہیں لیکن 13 اپریل کے بعد نئے صارفین goo.gl کے ذریعے لنکس کو مختصر نہیں کر سکیں گے تاہم پہلے سے موجود صارفین اگلے سال کے مارچ تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-11

More Technology Articles