Google Lens is now available to everyone on Android through Google Photos

Google Lens Is Now Available To Everyone On Android Through Google Photos

گوگل لینز اب اینڈروئیڈ پر گوگل فوٹوز کےلیے ہر کسی کےلیے دستیاب

پچھلےماہ گوگل نے لینز فیچر متعارف کرایا تھا۔ یہ فیچر اب گوگل فوٹوز کے لیے ذریعے تمام اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کےلیے دستیاب ہوگا تاہم ابھی اسے صرف اینڈوئیڈ صارفین کےلیے جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


اب اینڈروئیڈ صارفین گوگل فوٹوز سے لینز فیچر استعمال کرتے ہوئے بزنس کارڈ کا فوٹو لے کر اس میں سےرابطے کی معلومات الگ کر سکتے ہیں،اس کے علاوہ کسی مشہورمقام کی تصویر بنا کر اس کےبارے میں سرچ کر سکتے ہیں ۔ جلد ہی یہ فیچر عام جانوروں ، پودوں اور اشیاء کی شناخت کر سکے گا۔ اس کے علاوہ یہ ایک ہی جانور کی مختلف نسلوں ، مثال کے طور پر کتے کی مختلف نسلوں کو بھی شناخت کر سکے گا۔
گوگل نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ جلد ہی یہ فیچر آئی او ایس صارفین کےلیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-07

More Technology Articles