Google Maps gets new 'motorcycle mode' feature for two wheelers

Google Maps Gets New 'motorcycle Mode' Feature For Two Wheelers

گوگل میپس میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ”موٹرسائیکل موڈ“ متعارف کرا دیا گیا

گوگل نے بھارت میں موٹرسائیکل سواروں کےلیے گوگل میپس میں ”موٹرسائیکل موڈ“ کے نام سے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کرایا ہے۔یہ فیچر موٹرسائیکل سواروں کے سفر کو مزید آسان بنا دےگا۔

(جاری ہے)


اس فیچر سے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے آرام سے بہترین، مختصر ترین اور آسان راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ راستے میں روڈ بلاک تو نہیں یا منزل مقصود کے قریب پارکنگ کی سہولت ہے یا نہیں۔
نیا فیچر گوگل میپس کے ورژن 9.67.1 میں شامل کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گوگل اس فیچر کو دوسرے ممالک میں کب متعارف کرائے گا۔

Google Maps gets new 'motorcycle mode' feature for two wheelers
تاریخ اشاعت: 2017-12-05

More Technology Articles