Google new search tool will answer any question by reading books

Google New Search Tool Will Answer Any Question By Reading Books

گوگل کا مصنوعی ذہانت کا نیا پراجیکٹ، صارفین کے سوالوں کے جواب کتابوں سے پڑھ کر دے گا۔

گوگل نے ٹاک ٹو بکس( Talk to Books ) نامی مصنوعی ذہانت کے ایک نئے پراجیکٹ کو متعارف کرایا ہے۔ اس میں گوگل صارفین کے تمام سوالوں کے جوابات کتابوں سے تلاش کر کے دے گا۔ گوگل سرچ کے برعکس ٹاک ٹوبکس میں آپ جملوں کی صورت میں سوالات پوچھ سکتے ہیں اور یہ سوال کو انسانوں کی طرح سمجھ کر جواب دیتا ہے۔
گوگل کا یہ ٹول محققین، کتابی کیڑوںاور مختلف موضوعات پر اپنا علم بڑھانے والوں کی خاصی مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

گوگل ٹاک ٹو بکس سے جب بھی آپ کوئی سوال پوچھیں گے تو یہ آپ کے سوالیہ جملے کو اپنے پاس موجود ایک لاکھ کتابوں میں تلاش کرے گا اور اس سے متعلق پیراگرافس آپ کے سامنے ظاہر کر دے گا۔
اس ٹول کو متعارف کرانے والے رے کزویل کا کہنا ہے کہ یہ ٹول کی ورڈز سرچ کا متبادل نہیں ہے۔یہ ٹول معنوی تلاش کا استعمال کرتا ہے۔ معنوی تلاش میں یہ ٹول کی ورڈز یا جملے کی بجائے سوال کا مطلب سمجھ کر تلاش کرتا ہے۔
گوگل ٹاک ٹو بکس بنانے والی ٹیم نے ہی پچھلے سال جی میل میں سمارٹ رپلائی کا فیچر متعارف کرایا تھا، جو ای میل کے حصے کر کے ان کے مطابق پہلے سے ہی جوابات تجویز کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-14

More Technology Articles