Google officially releases Android 9 Pie

Google Officially Releases Android 9 Pie

گوگل نے باضابطہ طور پر اینڈروئیڈ پی جاری کر دیا۔ اینڈروئیڈ 9 پائی نام دیا گیا ہے

گوگل نے باضابطہ طور پر اینڈروئیڈ کے اگلے بڑے ورژن کو جاری کردیا ہے۔ اس ورژن کو اینڈروئیڈ 9 پائی (Android 9 Pie) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ورژن جلد ہی پہلے پکسل ڈیوائسز اور پھر دوسری ڈیوائسز پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔ اس ورژن کے بیٹا پروگرام میں شامل ڈیوائسز پر یہ ورژن اس سال کے ختم ہونے سے پہلے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
اینڈروئیڈ پائی ، اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کی نویں بڑی ریلیز ہے۔

اسے پچھلے سال متعارف کرائے گئے اینڈروئیڈ اوریو کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
اینڈروئیڈ پی میں بہت سے ایسے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں، جو مشین لرننگ کے استعمال سے فون کو زیادہ سمارٹ بنائیں گے ۔
اس ورژن کے اہم فیچرز میں سے ایک ایڈاپٹیو بیٹری(Adaptive Battery) کافیچر ہے۔ یہ فیچر دیکھے گا کہ صارفین کونسی ایپلی کیشنز کو کم استعمال کرتے ہیں، اس کے بعد یہ فیچر ان ایپس کو بیٹری اور فون کے دیگر ذرائع استعمال کرنے نہیں دیتا، جس سے بیٹری زیادہ لمبے عرصے تک چلتی ہے۔

(جاری ہے)


اسی طرح ایڈاپٹیو برائٹ نیس (Adaptive Brightness) کا فیچر آپ کی موجودہ لوکیشن اور سمارٹ فون پر کیے جانے والے کام کے مطابق ڈسپلے کی برائٹ نیس کو ایڈجسٹ کر دیتا ہے۔
مشین لرننگ کے استعمال سے فون میں زیادہ تر سر انجام دئیے جانے والے زیادہ تیزی سے کیے جا سکیں گے۔ سلائسز(Slices) نامی فیچر سے ایپس آپ کی تلاش میں شامل ہو جائیں گی، مثال کے طور پر آپ گوگل ایپ میں اوبر سرچ کرتے ہیں، جس کے بعد اوبر آپ کو ایک سلائس دکھائے گا، جس میں گھر یا دفتر جانے کا آپشن ہوگا، آپ ٹیپ سے کوئی بھی آپشن منتخب کر سکتے ہیں اوران مقامات کے لیے تیزی سے سواری کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

ایپ ایکشنز(App Actions) سے اپ ایپ لانچر میں دن کے اوقات یا اپنی سرگرمیوں کے مطابق مختلف کوئیک ایکشنز شامل کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ پائی میں نیا سسٹم نیوی گیشن بھی شامل کیا گیا ہے، اس سسٹم پر ایک سال سے کام کیا جا رہا تھا۔ اس نئے ڈیزائن سے ملٹی ٹاسکنگ کافی آسان اور بہتر ہوگئی ہے۔ آپ کہیں بھی سوائپ اپ کر کے استعمال ہونے والی ایپس کا مکمل پریویو دیکھ سکتے ہیں اور کسی ایک پر ٹیپ کر کے اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اینڈروئیڈ پائی میں نوٹی فیکیشنز کو بھی نئے سرکل آئیکونز کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔میسجز میں سمارٹ رپلائی آپشن شامل کیا گیا ہے۔
اس سال کے آخر میں ڈیوائسز میں Digital Wellbeing کا فیچر شامل کیا جائے گا۔ جس میں ایک نیا ڈیش بورڈ شامل ہوگا، اس سے آپ ایپ کے استعمال اور استعمال کی ٹائمنگ کو ٹریک کر سکیں گے۔
اینڈروئیڈ پائی میں ان کے علاوہ بھی بہت سی اپ ڈیٹس اور سیکورٹی کے لحاظ سے بہتریاں کی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-07

More Technology Articles