Google releases last Android O Developer Preview before official launch

Google Releases Last Android O Developer Preview Before Official Launch

گوگل نے لانچ سے پہلے اینڈروئیڈ او کا فائنل پریویو جاری کر دیا

اینڈروئیڈ او کے اجرا کی تاریخ تیزی سے قریب آتی جا رہی ہے۔ لیکن اس کے اجرا سے پہلے گوگل نے اس کا آخری پریویو جاری کر دیا ہے۔ نیکسس یا پکسل ڈیوائسز رکھنے والے صارفین اس نئے ڈویلپر پریویو کو انسٹال کر سکیں گے۔
اینڈروئیڈ او کا یہ چوتھا اور لانچ سے پہلے آخری ڈیویلپر پریویو جاری کیا گیاہے۔گوگل اینڈروئیڈ او کو اگلے ماہ جاری کرے گا۔
ڈویلپرپریویو 4 جن ڈیوائسز کےلیے دستیاب ہے ان میں پکسل، پکسل ایکس ایل، پکسل سی، نیکسس 5 ایکس، نیکسس 6 پی، نیکسس پلیئر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی ڈیوائس نہیں تو آپ اینڈروئیڈ ایمولیٹر پر بھی اسے استعمال کر سکتےہیں۔
ڈیویلپر پریویو سے صارفین اینڈروئیڈ او کے بہت سے نئے فیچرز، جیسے نوٹی فیکیشن چینلزاور ڈاٹس، پکچر ان پکچر، آٹو فل اور بہت سے دوسرے فیچرز، استعمال کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ صارفین اینڈروئیڈ او ڈویلپر پریویو 4 فیکٹری امیج کو ڈاون لوڈ کر کے اپنی نیکسس اور پکسل ڈیوائسز کو خود ہی فلیش اور اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ صارفین اینڈروئیڈ او بیٹا پروگرام سے بھی اسے انسٹال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-24

More Technology Articles