Google revamps its paid storage plans under the Google One brand

Google Revamps Its Paid Storage Plans Under The Google One Brand

گوگل نے قیمتاً سٹوریج پلانز کو نئے برانڈ گوگل ون میں یکجا کر دیا

گوگل نے قیمتاً سٹوریج پلانز کو ایک نئے برانڈ گوگل ون میں یکجا کر دیا ہے۔گوگل صارفین اب بھی 15 جی بی سٹوریج کو جی میل، سٹوریج اور گوگل کی دیگر مصنوعات کے لیے مفت میں استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس سے زیادہ سٹوریج کے لیے صارفین کو گوگل ون کا کوئی آپشن منتخب کرنا پڑے گا۔گوگل ون کے دستیاب آپشنز درج ذیل ہیں۔
• 100 جی بی کی قیمت 1.99 ڈالر ماہانہ
• 200 جی بی کی قیمت 2.99 ڈالر ماہانہ
• 2 ٹی بی کی قیمت 9.99 ڈالر ماہانہ
• 10 ٹی بی کی قیمت 99.99 ڈالر ماہانہ
• 20 ٹی بی کی قیمت 199.99 ڈالر ماہانہ
• 30 ٹی بی کی قیمت 299.99 ڈالر ماہانہ
اس کے علاوہ صارفین اب گوگل ون کے قیمتاً آپشنز کے حوالے سے کسٹمر سپورٹ کے لیے گوگل کے ماہرین سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

صارفین ماہرین سے سٹوریج کو ہی نہیں بلکہ گوگل کی دوسری مصنوعات کو بھی ڈسکس کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


گوگل ون سے صارفین اپنی سٹوریج کو 5 فیملی ممبرز سے شیئر کر سکتے ہیں۔ تمام فیملی ممبر کو الگ پرائیویٹ سٹوریج سپیس فراہم کی جائے گی۔ گوگل ون کے صارفین کے لیے دوسرے فوائد جیسے گوگل پلے کےلیے کریڈٹ، منتخب ہوٹلز میں ڈیلز بھی دی جائیں گی۔
گوگل اپنے گوگل ڈرائیو سٹوریج کے قیمتاً سبسکرائبر کواگلے چند ماہ میں گوگل ون پر اپ گریڈ کر دے گا۔

فی الحال اس تبدیلی کو امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، جلد ہی اسے ساری دنیا میں جاری کی جائے گا۔
اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر صارفین کو ایک ای میل ارسال کی جائے گی۔ صارفین جس طرح گوگل ڈرائیو کو استعمال کرتے ہیں، ویسے ہی گوگل ون کو بھی استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-15

More Technology Articles