Google Says It Banned 700,000 Android Apps Last Year

Google Says It Banned 700,000 Android Apps Last Year

گوگل نے پلے سٹور پر پچھلے 1 سال میں 7 لاکھ ایپس پر پابندی لگائی

گوگل کافی عرصے سے پلے سٹور کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ گوگل نے پلے سٹور سے بہت سی نقصان دہ ایپلی کیشنز کو بلاک کیا ہے۔ گوگل کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے نقصان دہ ایپلی کیشن کو اب پلے سٹور پر اپ لوڈ کرنا اتنا آسان نہیں۔ گوگل نے 2017 میں 7 لاکھ ایپلی کیشنز کو پلے سٹور سے ہٹایا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تعداد 2016 میں ہٹائی گئی ایپس سے 70 فیصد زیادہ ہے۔مشین لرننگ کی وجہ سے گوگل اب اس قابل ہوگیا ہے کہ 99فیصد نقصان دہ ایپلی کیشنز کو انسٹال ہونے سے پہلے ہی پلے سٹور سے باہر کا راستہ دکھا دے۔گوگل مشہور ایپلی کیشنز کی کاپیز کو فوراً سے پہلے ختم کررہا ہے۔ گوگل پلے پروٹیکٹ کی وجہ سے بھی پچھلے سال میں جعلی ایپس کی انسٹالیشن میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-07

More Technology Articles