Google Sheets update adds support for mouse and rotated text

Google Sheets Update Adds Support For Mouse And Rotated Text

گوگل شیٹ میں ماؤس اور ٹیکسٹ گھمانے کی سپورٹ شامل کر دی گئی

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ شیٹس ایپ فار اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کو نئے فیچرز کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ زیادہ تر نئے فیچر دونوں پلیٹ فارمز پر جبکہ کچھ کسی ایک پر دستیاب ہونگے۔
سب سے اہم فیچر ٹیکسٹ گھمانے یعنی rotate text کا ہے۔ اس فیچر سے صارفین لمبے ہیڈرز کو سنگل سکرین میں گھما سکیں گے۔ نیا فیچر شیٹس ایپ میں نیا Format / Text rotation میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس میں ایک فیچر اکاؤنٹنگ نمبر فارمیٹ کا بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر کو Format / Number / Accounting پرجا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گوگل نے تصدیق کی ہے کہ شیٹس فار اینڈروئیڈ میں صآرفین کے لیے ماؤس استعمال کرنے کی سپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ صارفین اب ایپ میں موجود کسٹم کلرز کو دیکھ اور منتخب کر سکیں گے۔
شیٹس فار آئی او ایس کے صارفین اب rows یا columns کو ڈریگ یا ڈراپ بھی کر سکیں گے۔ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر پہلے سے موجود ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین بہت سے بارڈ سٹائلز میں سے اپنی مرضی کا سٹآئل منتخب کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-23

More Technology Articles