Google Spaces is the newest Google service to be shut down

Google Spaces Is The Newest Google Service To Be Shut Down

گوگل نے پچھلے سال متعارف کرائی گئی سروس Google Spaces بند کر رہا ہے

گوگل نے مئی 2016 میں Spaces سروس لانچ کی تھی۔ اس سروس اور ایپ کا مقصد بہترین گروپ شیئرنگ کا تجربہ فراہم کرنا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد چھوٹے گروپ کے لوگوں کو ایک ساتھ جمع کر کے لنکس، فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ تھا۔

(جاری ہے)


گوگل کی یہ سروس زیادہ مقبول نہ ہو سکی اس لیے گوگل اسے اب بند رہا ہے۔
3 مارچ سے یہ سروس read-only ہو جائے گی۔یعنی صارفین یہاں نئی سپیسز نہیں بنا سکیں گے اور نہ لنکس یا دوسرا مواد شیئر کر سکیں گے۔ 17 اپریل کو یہ سروس بالکل بند کر دی جائے گا۔ 17 اپریل تک اسے استعمال کرنے والے صارفین اپنے کام کا ڈیٹا محفوظ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-24

More Technology Articles