Google thinks it’s close to quantum supremacy

Google Thinks It’s Close To Quantum Supremacy

گوگل نے آئی بی ایم کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا کوانٹم کمپیوٹنگ پروسیسر بنا لیا

کوانٹم کمپیوٹر کے  حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گوگل نے آئی بی ایم کے 50 کیوبٹ پروسیسر کو شکست دے دی ہے۔ اب گوگل نے دنیا کا سب سے بڑا کوانٹم کمپیوٹر پروسیسربرسٹل کون (Bristlecone)  بنایا ہے۔ یہ  پروسیسر 72 کیوبٹ گیٹ-بیسڈ سپر کنڈکٹنگ سسٹم ہے۔ اس سے پہلے گوگل نے 9 کیوبٹ سسٹم بنایا تھا، جسے بتدریج  بڑھا کر اب 72 کیوبٹ کا پروسیسر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کمپیوٹر کی طاقت کا اندزہ اس بات سے لگائیں کہ ماہرین کے مطابق ا 100 کیوبٹس کوانٹم سسٹم دنیا میں موجود تمام سپر کمپیوٹرز سے زیادہ طاقتور ہوگا۔
گوگل اور آئی بی ایم کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی کوانٹم کمپیوٹنگ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انٹل نے سیلیکون چپس پر کوانٹم کمپیوٹر پروسیسرز لگائے ہیں تو مائیکروسافٹ بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ مائیکروسافٹ کا اپنا ہی کوانٹم کمپیوٹنگ ریسرچ ڈویژن ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-07

More Technology Articles