Google to launch a mid-range Pixel phone in India

Google To Launch A Mid-range Pixel Phone In India

گوگل بھارت میں مڈ رینج پکسل فون لانچ کرے گا

بھارتی سمارٹ فون مارکیٹ تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے ۔ گوگل نے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ بھارت میں ایک نیا مڈ رینج پکسل فون لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ گوگل دیوالی پر نیا پکسل فون اور بہت جلد پکسل بک لانچ کرے گا۔
توقع ہے کہ گوگل اپنے مدمقابل کمپنیوں یعنی ایپل، سام سنگ اور ایمزون کے مقابلے میں اچھی خاصی اشتہار بازی کرے گا۔

(جاری ہے)

گوگل بھارت میں اپنی مصنوعات کو ریلائنس 4 جی جیو کے اشتراک سے پیش کرے گا۔
انڈسٹری کے ایک سینئر ایگزیکٹیو نے بتایا ہے کہ گوگل کا مڈرینج سمارٹ فون اگست تک مارکیٹ میں موجود ہوگا جبکہ پکسل بک نومبر میں لانچ کر دیا جائے گا۔
گوگل بھارت میں انٹیلی جنٹ ہوم آٹو میشن پراڈکٹس، جیسے ڈور بیل، الارم سسٹم اور سموک ڈیٹیکٹر، کو بھی متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-02

More Technology Articles