Google to unveil the new Pixel on October 4

Google To Unveil The New Pixel On October 4

گوگل نئے پکسل فون کو 4 اکتوبر کو لانچ کرے گا

گوگل نیا پکسل فلیگ شپ فون 4 اکتوبر کو ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرائے گا۔ گوگل نے  اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ  لوڈ کی ہے جس  سے پتا چلتا ہے کہ گوگل 4 اکتوبر کو نئی فون ڈیوائس متعارف کرا رہا ہے۔ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ یہ فون بیٹری لائف، زبردست کیمرے اور بہترین میٹریل سے بنا ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ کارکردگی میں بھی  پہلے سے بڑھ کر  ہوگا۔

(جاری ہے)


ویڈیو کے آخر میں #MadeWithGoogleکا لنک ہے ، جہاں ایک اینی میشن میں لکھا ہے کہ اگر آپ فون تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو 4 اکتوبر کا انتظار کریں۔ اس پیج میں دلچسپی رکھنے والے صارفین سے ای میل ایڈریس  دینےکا بھی کہا ہے تاکہ انہیں اپ ڈیٹ فراہم کی جا سکیں ۔
انٹرنیٹ پر کئی ہفتوں سے گوگل پکسل 2 کے  پروٹو ٹائپس کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ اس ڈیوائس کی تفصیلات کے مطابق اس میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ کے ساتھ  4 جی بی ریم اور 64ج بی / 128 جی بی سٹوریج ہوگی۔ بدقسمتی سے گوگل نے اس بار بھی بڑی  بیزل سے جان نہیں چھڑائی۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-15

More Technology Articles