Google Translate can now differentiate between various dialects

Google Translate Can Now Differentiate Between Various Dialects

گوگل ٹرانسلیٹ اب مختلف زبانوں کےکئی لہجوں میں فرق کر سکتا ہے

اینڈروئیڈ میں کافی عرصے سے مختلف لہجوں کے لیے لینگوئج آپشن ہے۔ مثال کے طور پر انگلش (یو ایس)، (یو کے)، (انڈیا) وغیرہ۔ آپ کو ان لہجوں میں انگریزی سن کر شاید پہلی بار شاید کوئی فرق نہ لگے لیکن ان آپشن کو منتخب کرنے سے ڈیوائس پر کافی اثر پڑتا ہے۔ جب آپ زبان میں برطانوی انگریزی منتخب کرتے ہیں تو کرنسی بھی ڈالر ($) سے بدل کر پاؤنڈ(£) ہوجاتی ہے اور اس کا اثر گوگل اسسٹنٹ کی وائس ریکگنیشن کے ساتھ دوسری سیٹنگز پر بھی پڑتا ہے۔

(جاری ہے)


گوگل نے اب اپنے مشین لرننگ نیٹ ورک کو مزید پھیلایا ہے، جس کی وجہ گوگل اب انگریزی کےعلاوہ بھی کئی زبانوں کےمختلف لہجوں میں فرق کر سکتا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ میں جن زبانوں میں مختلف لہجوں کی سپورٹ شامل کی گئی ہے، ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
انگلش: یو ایس، یو کے، آسٹریلیا اور انڈیا
بنگالی: بنگلا دیش اور انڈیا
فرانسیسی: فرانس اور کینیڈا
سپینش: میکسیکو اور سپین

یہ نیا فیچر گوگل ٹرانسلیٹ ورژن 5.24.0 میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کےلیے جاری کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-05

More Technology Articles