Google’s Safe Browsing tools now protect more than 3 Billion devices

Google’s Safe Browsing Tools Now Protect More Than 3 Billion Devices

گوگل کا سیف براؤزنگ ٹول اب 3 ارب سے زیادہ ڈیوائسز کی حفاظت کر رہا ہے

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا سیف براؤزنگ ٹول اس وقت ساری دنیا میں تین ارب سے زائد ڈیوائسز کی حفاظت کر رہا ہے۔یہ ٹول مختلف براؤزر، جیسے کروم، سفاری اور فائر فاکس ، کے ساتھ کام کرتے ہوئے کمپیوٹر اور موبائل پر وائرس زدہ اور خطرناک لنکس کھلنے سے روکتا ہے۔
پچھلے سال مئی 2016 میں یہ ٹول 2 ارب ڈیوائسز کو حفاظت فراہم کر رہا تھا۔

اس سال ستمبر میں اس نے 3 ارب ڈیوائسز کی تعداد کو عبور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل نے اس اینٹی مال وئیر ٹول کو 2007 میں متعارف کرایا تھا، جس کے بعد سے یہ صارفین کو کئی طرح کے خطرات سے بچا رہا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ وہ مشین لرننگ ٹیکنالوجی سے سیف براؤزنگ کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔گوگل کے سٹیفن سوموگئی اور الیسن ملر نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ”تمام صارفین کی اُن کے پلیٹ فارم پر حفاظت کرنا انٹرنیٹ کو ہر کسی کے لیے محفوظ بناتا ہے۔ انٹرنیٹ کا مستقبل ہمیں جہاں بھی لے جائے سیف براؤزنگ وہاں ہوگا اور مسلسل بہتر ہو تے ہوئے لوگوں کو جہاں وہ ہونگے محفوظ بنائے گا“

Google’s Safe Browsing tools now protect more than 3 Billion devices
تاریخ اشاعت: 2017-09-13

More Technology Articles