Honor 7C becomes official on March 12

Honor 7C Becomes Official On March 12

آنر 7 سی 12 مارچ کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائےگا

چینی سرٹیفی کیشن سائٹ TENAA پر آنر 7 سی (Honor 7C) کا اندراج پچھلےمہینے سامنے آیاتھا۔ آج معلوم ہوگیا ہےکہ یہ فون کب لانچ کیا جائےگا۔ ہواوے کے ذیلی برانڈ آنر نے چینی سوشل میڈیا سائٹ پر اس فون کا پوسٹر پوسٹ کیا ہے۔
پروموشنل پوسٹر کے مطابق آنر 7 سی کو باضابطہ طور پر 12 مارچ کو لانچ کیا جائے گا۔ اس فون کا ڈسپلے 5.99 انچ ٹچ سکرین ہوگا جبکہ اس میں دو سم اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ کےلیے تین سلاٹس ہونگی۔

(جاری ہے)

اس فون میں بہتر ڈوئل رئیر کیمرہ ہوگا۔
TENAA کے اندراج کےمطابق فون کے ڈسپلے کی ریزولوشن 1,440x720 ہوگی جبکہ اس کی ایسپکٹ ریشو 18:9ہوگی۔ فون کے ڈؤئل رئیر کیمرہ میں سے ایک کیمرہ 20 میگا پکسل اور دوسرا 13 میگا پکسل ہوگا۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون میں 3 جی بی یا 4 جی بی ریم ہوگی۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کے ساتھ EMUI 8.0 انسٹال ہوگا۔ فون میں 2900 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ یہ فون سنہرے، سیاہ اور نیلےرنگ میں 200 یورو میں فروخت کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-06

More Technology Articles