Honor to launch a bezel less phone on December 5

Honor To Launch A Bezel Less Phone On December 5

آنر 5دسمبر کو ایک بیزل لیس فون لانچ کرے گا

آنر نے حال ہی میں 7 ایکس فون متعارف کرایا ہے۔کمپنی نے اب میڈیا کو ایک اور تقریب کے دعوت نامے بھجوائے ہیں ۔ یہ تقریب لندن میں 5 دسمبر کو ہوگی۔ اس تقریب میں ایک بغیر بیزل کے فون کو متعارف کرایا جائے گا۔
دعوت نامے پر درج عبارت Max your view سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائس راؤنڈ کارنر فیبلٹ ہوگی۔ اس ڈیوائس کی سکرین 2.5D خمدار ہوگی۔

پوسٹر سے پتا چلتا ہے کہ اس ڈیوائس میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔

(جاری ہے)

ہواوے نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے Kirin 970 چپ سیٹ کا اعلان کیا ہے۔ 5 دسمبر کو لانچ ہونے والی ڈیوائس میں یہی چپ سیٹ ہو سکتا ہے۔
ہواوے اس تقریب میں آنر نوٹ 9 بھی متعارف کرا سکتا ہے کیونکہ آنر نوٹ 8 کو پچھلے سال ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہواوے اس تقریب میں نئے فلیگ شپ آنر 9 کا اعلان بھی کر سکتاہے۔ ہواوے اس تقریب میں جو کچھ بھی متعارف کرانا چاہتا ہے، اس کے بارے میں تفصیلات چند دن میں ہی سامنے آنا شروع ہو جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-13

More Technology Articles