HTC revenues continue to slip in Q2

HTC Revenues Continue To Slip In Q2

ایچ ٹی سی کی آمدن پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 58 فیصد کم

ایچ ٹی سی نے 2018 کی دوسری سہ ماہی کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔ اس سہ ماہی میں بھی ایچ ٹی سی کی کارکردگی کچھ بہتر نہیں رہی۔اس وقت VR بزنس اور گوگل کے ساتھ ہونے والا ایک معاہدہ ہی کمپنی کا زندہ رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سہ ماہی میں کمپنی کو 6.8 ارب تائیوان ڈالر(220.6 ملین امریکی ڈالر) آمدن ہوئی۔

(جاری ہے)

یہ پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی سے 58 فیصد کم ہے۔

اس سہ ماہی میں کمپنی کو 2.09 ارب تائیوان ڈالر(67.8 ملین امریکی ڈالر) کا نقصان ہوا۔ یہ دسویں سہ ماہی ہے، جس میں کمپنی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایچ ٹی سی کے بانی اور چیئرمین وانگ شوہونگ کا کہنا ہے کہ کمپنی اب AR/VR مارکیٹ پر زیادہ توجہ دے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی مزید نقصان سے بچنے کے لیے سمارٹ فونز کی تیاری بند کر دے گی۔

HTC revenues continue to slip in Q2
تاریخ اشاعت: 2018-09-09

More Technology Articles