HTC to launch dual cam phones in 2018

HTC To Launch Dual Cam Phones In 2018

ایچ ٹی سی 2018 میں ڈوئل کیمرہ فونز لانچ کرے گا

اس سال یعنی 2017 میں بہت سے فلیگ شپ سمارٹ فون ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں لیکن ایچ ٹی سی نے اس سال اس فیچر کے ساتھ کوئی بھی فون متعارف نہیں کرایا۔
ایچ ٹی سی کے صدر چیالن چانگ کے مطابق کمپنی اگلے سال ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ سمارٹ فون متعارف کرائے گی۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایچ ٹی سی اگلے سال بھی اس سال کی طرح 5 یا 6 سمارٹ فون ہی لانچ کرے گا۔

تائیوان کی کمپنی اگلے سال چین میں بھی اپنی فروخت بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

چینی مارکیٹ میں زیادہ تر مناسب قیمت کے اور درمیانے درجے کے سمارٹ فون فروخت ہوتے ہیں۔ چین میں فروخت ہونے والے زیادہ تر سمارٹ فونز کی قیمت 2000یوان یا 300 ڈالر سے زیادہ نہیں۔ دیکھنا ہے کہ ایچ ٹی سی ، جو لو اینڈ ڈیوائس بنانے کے معاملے میں کبھی اچھی نہیں رہا، کس طرح چینی مارکیٹ میں اپنی جگہ بناتا ہے۔
ایچ ٹی سی کے صدر نے گوگل کے ایچ ٹی سی کو خریدنے کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نےبتایا کہ2018 کے شروع میں کمپنی کے شیئر ہولڈرز سے اس حوالے سے منظوری لے لی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-05

More Technology Articles