HTC working on a budget 18:9 handset codenamed Breeze

HTC Working On A Budget 18:9 Handset Codenamed Breeze

ایچ ٹی سی مناسب قیمت کے 18:9ایسپکٹ ریشو کے سمارٹ فون ”بریز“ پر کام کررہا ہے

توقع ہے کہ بہت سے دوسری کمپنیوں کی طرح ایچ ٹی سی بھی اپنے فلیگ شپ کو ایم سی ڈبلیو 2018 میں لانچ کرے گا۔ اس حوالے سے خاص طور پر یو 12 فلیگ شپ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔یو12 کے لانچ کی تیاریوں کا یہ مطلب نہیں کہ ایچ ٹی سی نے دوسرے سمارٹ فونز کی تیاری کا کام روک دیا ہے۔
انڈسٹری کے ایک قابل اعتبار مخبر ایوان بلاس کاکہنا ہےکہ ایچ ٹی سی ایک انٹری لیول سمارٹ فون پر کام کر رہا ہے۔

جسے جلدہی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


اس نئی ڈیوائسز کے سامنے آنے سے کچھ دن پہلے ہی سرٹیفی کیشن ویب سائٹ گیک بینچ کے ڈیٹا بیس کے معائنے سے پتا چلا تھاکہ ایچ ٹی سی 2Q5W1 ڈیوائس پر بھی کام کر رہا ہے۔ایچ ٹی سی کی اب سامنے آنے والی ڈیوائس کا کوڈ نام بریز(Breez) ہے۔مناسب قیمت کی اس ڈیوائس کو جو اہم فیچر سامنے آیا ہے، وہ 18:9 ایسپکٹ ریشو اور 5.5 انچ ڈسپلے ہے۔
اس کے دوسرے ہارڈ وئیر میں 2 جی بی ریم، 16 جی بی سٹوریج، 13 میگا پکسل مین کیمرہ اور 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ اس فون میں 2730 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ میڈیا ٹیک کا نامعلوم چپ سیٹ ہو سکتا ہے۔
امید ہے کہ ایچ ٹی سی موبائل ورلڈ کانگرس میں ہی اس ڈیوائس کا اعلان کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-05

More Technology Articles