Huawei leads the Chinese market, and Samsung nowhere to be seen

Huawei Leads The Chinese Market, And Samsung Nowhere To Be Seen

چینی مارکیٹ پر ہواوے کا راج، سام سنگ بہت پیچھے چلا گیا

کنتار ورلڈ پینل نے گلوبل سمارٹ فون مارکیٹ کے حوالے اسے اپنے اگست سے اکتوبر 2017 کے اعداد و شمارجاری کیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چینی مارکیٹ میں ہواوے، شومی، ایپل، ویوو اور اوپو کا مجموعی مارکیٹ شیئر 91 فیصد ہے۔چینی مارکیٹ میں ایپل مزید مستحکم پوزیشن پر ہوتی لیکن آئی فون 10 کے تاخیر سے اجرا کے باعث اب ایپل بھی کافی پیچھے ہے۔
چین کے شہری علاقوں ، جہاں 3جی سگنل تھوڑے کمزور ہوتے ہیں، میں ہواوے، اوپو اور ویوو اپنی ڈیوائسز آف لائن سٹورز میں فروخت کرتے ہیں اور سٹورز پر انہی کی اجارہ داری ہے۔

چینی آن لائن مارکیٹ میں شومی کی اجارہ داری ہے لیکن شومی آف لائن سٹور پر بھی ڈیوائسز فروخت کرتی ہے۔
کنتار کے تجزیہ کار ڈومینک سونیبو نے بتایا کہ چینی برانڈ جیسے میزو، لی ٹی وی(LeTV)، کول پیڈ، زیڈ ٹی ای اور لینوو بھی شومی کے مقام پر ہی تھے لیکن پھر اُن کی رفتار ویسی نہ رہی، ان میں سے اب بہت سے مارکیٹ میں 1 فیصد سے بھی کم شیئر رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سام سنگ کے بارے میں بتایا کہ چینی مارکیٹ میں سام سنگ کی کارکردگی بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔ اس کا مارکیٹ شیئر بس 2.2 فیصد تک گر گیا ہے۔
کنتار ورلڈ پول نے آپریٹنگ سسٹم ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے بتایا کہ یورپ میں اینڈروئیڈ کے شیئر میں 4.3 فیصد اور امریکا میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ آئی فون 10 کی لانچ میں تاخیر ہے۔چین کے شہری علاقوں میں ایپل کا مارکیٹ شیئر0.5 فیصد بڑھا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-06

More Technology Articles