Huawei Maimang 6 goes official with four cameras

Huawei Maimang 6 Goes Official With Four Cameras

ہواوے نے چار کیمروں کے ساتھ Huawei Maimang 6 لانچ کر دیا

اپنے شیڈول کے مطابق ہواوے نے باضابطہ طور پر Huawei Maimang 6 کو لانچ کر دیا ہے۔ ہواوے نے اس میں Kirin 659 SoC کے ساتھ اوکٹاکور پروسیسر شامل کیا ہے۔ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 2160 x 1080 ریزولوشن اور 18:9 ریشو کے ساتھ 5.9 انچ کا ہے۔
اس فون کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے۔ اس فون کی اہم خصوصیت اس کے چار کیمرے ہیں۔ آج کل اکثر ہائی اینڈ یا مڈ رینج فون کی بیک پردو کیمرے ہوتےہیں ۔

ہواوے نے اس فون کے فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کی بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔اس فون کی پیمائش 156.2 x 75.2 x 7.5ملی میٹر اور وزن 164 گرام ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 7.0 بیسڈ EMUI 5.1 انسٹال ہے اور اس کی بیٹری 3340 ایم اے ایچ کی ہے۔
ہواوے اس فون کو چین سے باہر بھی فروخت کرے گا۔ ہواوے نے فنگرپرنٹ سنسر کو فون کی بیک پر ہی رکھا ہے۔ ایک ہائیبریڈ سم سلاٹ کے ساتھ ڈوئل سم سپورٹ رکھنے والا یہ فون تین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
چین میں اس کی قیمت 2399 یوان یا 365 ڈالر ہے۔ اس کےپری آرڈر تو شروع ہوچکے ہیں جبکہ فون کی فروخت کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-23

More Technology Articles