Huawei to launch application processor that combines CPU, GPU and AI functions

Huawei To Launch Application Processor That Combines CPU, GPU And AI Functions

ہواوے سی پی یو،جی پی یو اور مصنوعی ذہانت کے فنکشنز پر مشتمل ایپلی کیشن پراسیسر لانچ کرے گا

چائنا انٹرنیٹ کانفرنس میں ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو کے بیان سے لگتا ہے کہ ہواوے کےلیے موجودہ سال کی دوسری سہ ماہی کافی مصروف گزرنے والی ہے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ چینی کمپنی ایک ایسا ایپلی کیشن پراسیسر لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں سی پی یو، جی پی یو (گرافکس پراسیسنگ یونٹ) اور مصنوعی ذہانت کے فنکشنز موجود ہوں۔

یہ نیا پراسیسر اس سال کی دوسری سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا۔ ہواوے کو امید ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے حامل ایپلی کیشن پراسیسر کی میدان میں گوگل اور ایپل کا مقابلہ کر سکے گا۔
رچرڈ نے مزید بتایا کہ کمپنی Kirin 970 چپ سیٹ پر بھی کام کر رہی ہے۔ یہ چپ سیٹ آنے والے ہواوے میٹ 10 میں استعمال کیا جائے گا۔یہ چپ فنانشل سیکورٹی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہواوے کا منصوبہ ہے کہ وہ بنکوں کے مابین کریڈٹ ٹرانسفر کی سپورٹ شامل کرے۔
ہواوے کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہواوے کے سمارٹ فونز میں سیکورٹی چپ پہلے سے انسٹال ہوگی، جس سے فون کے مالک فون کو آڈی، بی ایم ڈبیلو اور پورشے جیسی کاروں کی چابی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ ہواوے ان کارساز کمپنیوں کے ساتھ پہلے ہی معاہدے کر چکا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے 6 ماہ میں ہواوے کی طرف سے کیا کچھ منظر عام پر آتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-14

More Technology Articles