Huawei Wins New Plaudits from EISA

Huawei Wins New Plaudits From EISA

ہوا وے نے یورپین امیج اینڈ سائونڈ ایسوسی ایشن (ای آئی ایس اے) کی جانب سے دو نئے ایوارڈ جیت لئے

ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ (سی بی جی) کو یورپین امیج اینڈ سائونڈ ایسوسی ایشن (ای آئی ایس اے) کی جانب سے دو نئے ایوارڈز عطاء کئے گئے۔ ہوا وے پی 10 کو ’’ای آئی ایس اے سمارٹ فون کیمرہ 2017-2018‘‘ اور ہوا وے واچ 2 کو ’’ای آئی ایس اے ویئر ایبل ڈیوائس 2017-2018ء‘‘ کے نام دیئے گئے ہیں۔ یہاںجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ ایوارڈ ہوا وے کے معیار، ڈیزائن اور کارکردگی کے عزم اور کمپنی کی جانب سے دیدہ زیب، طاقتور اور ایوارڈ جیتنے کی حامل ڈیوائسز متعارف کرنے کے مسلسل ریکارڈ کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

ای آئی ایس اے کے اراکین کی جانب سے ہوا وے کی بہترین مصنوعات کو سراہا گیا ہے جو کنزیومر الیکٹرانکس کے میدان میں ماہر میڈیا کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہوا وے نے 2013ء میں ہوا وے پی 6 کے اجراء کے بعد مسلسل چوتھے سال ’’بہترین کنزیومر سمارٹ فون‘‘ کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

2017ء میں ہوا وے پی 10 نے بہترین کیمرہ کے تجربہ، Leica کے ساتھ اشتراکی انجینئرنگ کے بعد ’’ای آئی ایس اے سمارٹ فون کیمرہ 2017-2018ء‘‘ کا عنوان حاصل کیا۔

ہوا وے پی 10 صارف کے لئے بہترین تجربہ کے حامل پی سیریز کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو صارفین کو ہر وہ چیز فراہم کرتا ہے جو وہ فوٹو گرافی میں اپنی تشکیل کا اظہار چاہتے ہیں۔ جدید ریئر فیسنگ لیسا ڈوئل کیمرہ 2.0 اور لیسا پاورڈ فرنٹ فیسنگ کیمرہ اس کا دل تصور کئے جاتے ہیں جو مکمل جدید سافٹ پر مبنی ٹولز کے ساتھ سافٹ ویئر کا حامل ہے جو تھری ڈی فیس کی شناخت اور متحرک روشنی کے ساتھ بغیر کسی وقت کے تصاویر بنانے اور غیر معمولی تصاویر کا حامل ہے۔
ہوا وے واچ 2 ڈیزائن اور فعالیت کے اسی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ پہننے میں ہلکی اور آرام دہ ہے، یہ صارفین کو رابطہ طرز زندگی پر سمجھوتہ کئے بغیر فراہم کرتی ہے۔ خوبصورتی اور سیرامک بیزل کی حامل ہے جو مہنگی ترین دستی گھڑیوں میں عمومی طور پر پائے جاتے ہیں۔ واچ 2 متحرک اور صحت مند طرز زندگی کی معاونت کیلئے جدید فیچرز پر مبنی ہے۔ خودکار 4 جی رابطہ کے ساتھ ساتھ بلیو ٹوتھ اور جی پی ایس کی حامل ہے۔
ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر گلور ژانگ نے اس موقع پر کہا کہ ہوا وے کا مرکزی فلسفہ معنی خیز ایجادات ہے اور ایسی مصنوعات تیار کرنا ہے کہ دنیا بھر کے صارفین اسے پسند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہوا وے پی 10 اور ہوا وے واچ 2 کو EISA جیسے باوقار گروپ کی جانب سے اعزاز کا ملنا ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ فونز سے پہننے کی حامل اور ہر جگہ ہم ٹیکنالوجی کی حدود کو آگے بڑھائیں گے اور لوگوں سے ذہنی طور پر رابطے کی سوچ کے ساتھ کہ یہ معاملہ ان میں زیادہ اہم ہے، تجربات کی تشکیل کے لئے ڈیزائن کریں گے۔

Huawei Wins New Plaudits from EISA
تاریخ اشاعت: 2017-08-15

More Technology Articles