Huaweis P10 a device now available in Pakistan

Huaweis P10 A Device Now Available In Pakistan

Leica’sکی انقلابی کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ڈیوائس P10اب پاکستان میں بھی دستیاب

ہواوے نے Leica’s کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس اپنی نئی ڈیوائس پی ٹین پاکستان میں بھی متعارف کرادی ہے ۔اس ڈیوائس کے متعارف کرائے جانے کے پہلے روز ہواوے کی جانب سے لاہور کے حفیظ سینٹر میں ‘First Sale experience’ کا بھی انتظام کیا گیا تھا جہاں صارفین کیلئے اس شاندار ڈیوائس کی خریداری کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے،یہاں صارفین نے نہ صرف دنیا کے پہلے Leica’sسیلفی ہواوے پی ٹین کی خریداری کی بلکہ صارفین کو اس ڈیوائس کے استعمال اور اس کی خصوصیات سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئیں،اس موقع پر ہواوے پی ٹین کی خریداری کرنے والے صارفین کیلئے لکی ڈراء کے ذریعے ڈھیروں قیمتی انعامات کا بھی اہتمام تھا۔

ہواوے پی ٹین میں Leica’s کی شاندار کیمرہ ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے ،اس کا جدید ڈیول کیمرہ 2.0اور ڈیول کیمرہ2.0پرو ایڈیشن کیمرہ ٹیکنالوجی میں انتہائی جدت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ہواوے کے کنٹری منیجر فار ٹرمینل ڈیوائس پاکستان Blue Kingکا کہنا ہے کہ ہواوے ہمیشہ سے اپنے صارفین کیلئے کچھ نیا لانے کا سوچتا ہے اور ہواوے پی ٹین اسی سوچ کی ایک کڑی ہے،یہ پہلی ڈیوائس ہے جو کہ 3D facial ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ تصویر کشی کیلئے انتہائی جدت اور معیار فراہم کرتی ہے ،اس کے کیمرے میں صارفین 12میگا پکسل RGB سینسر،20میگا پکسل مونو گرام سینسر اور fusion algorithms.کی سہولت حاصل کرسکیں گے،جدید کیمرہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ یہ ڈیوائس انتہائی طاقتور Kirin 960پروسیسر،نئی EMUI 5.1,اور فنگر پرنٹ سینسر سے بھی لیس ہے ،اس کی 3,200 mAhکی بیٹری دیرپا استعمال کو ممکن بناتی ہے اور ہواوے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے ،ہواوے کی یہ ڈیوائس دنیا بھر میں پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکی ہے اور اینڈارئیڈ اتھارٹی کی جانب سے بہترین اسمارٹ فون،بیسٹ آف ایم ڈبلیو سی 2017،ڈیجیٹل ٹرینڈز کی جانب سے بیسٹ فون اور T3. کی جانب سے بیسٹ فون ایم ڈبلیو سی2017کے ایوارڈز حاصل کرچکی ہے ۔


ہواوے پی ٹین کی لانچنگ کی تقریب

تاریخ اشاعت: 2017-04-10

More Technology Articles