Iconic Yahoo Messenger shuts down after 20 years

Iconic Yahoo Messenger Shuts Down After 20 Years

آج یاہو میسنجر کاعہد تمام ہوا۔ میسنجر کو 20 سال بعد بند کر دیا گیا

نوے کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین یاہو میسنجر سے اچھی طرح واقف ہیں۔ بہت سے صارفین نے تو اسی سے انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا ہوگا۔ یاہو میسنجر کو9 مارچ 1998 کو لانچ کیا تھا ۔ آج 20 سال بعد اس کے عہد کا اختتام ہوگیا ہے۔یاہو نے کافی پہلے سے ہی اعلان کیا ہوا تھا کہ 17 جولائی کو یاہو میسنجر کو مکمل طور پر بند کر دیا جائےگا۔


یاہو میسنجر کے بعد اس کی ایک متبادل ایپ بھی ہے ۔ Squirrel نای یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ہے۔ یاہو میسنجر کے نئے صارفین کو اب اس ایپ کی طرف ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


یاہو میسنجر کو جب لانچ کیا گیا تو اس کا نام یاہو پیجر تھا۔ اگلے ہی سال اس کا نام بدل کر یاہو میسنجر رکھ دیا گیا۔ اس کمیونی کیشن ٹول نے صارفین کے لیے سرحدوں کا تصور ختم کردیا۔


یاہو میسنجر، یاہو کا بنیادی کاروبار تھا۔ اسے ویریزن نے خرید لیاجو بعد میں اے او ایل کے ساتھ ضم ہوگیا۔ اے او ایل کی ملکیت میں Squirrel میسنجر تھا تو اے او ایل نے اس کی تشہیر شروع کر دی۔
یاہو میسجنر کے صارفین چاہیں تو اب بھی اپنی چیٹ ہسٹری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر یاہو میسنجر کے صآرفین Squirrel پر منتقل ہوتے ہیں تووہ اس ایپ میں بھی یاہو چیٹ ہسٹری دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-17

More Technology Articles