India overtakes the USA to become Facebook’s No. 1 country

India Overtakes The USA To Become Facebook’s No. 1 Country

بھارت فیس بک صارفین کے لیے حوالے سے سب سے بڑا ملک بن گیا

فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر اشتہار دینے والوں کے لیے جو تازہ ترین اعداد شمار جاری کیے ہیں، ان کے مطابق بھارت فعال فیس بک صارفین کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اس سے پہلےیہ اعزاز امریکا کے پاس تھا۔
13 جولائی کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں فعال فیس بک صارفین کی تعداد 241 ملین ہے جبکہ امریکا میں یہ تعداد 240 ملین ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران بھارت میں صارفین کے بڑھنے کی تعداد امریکا کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھارت میں فیس بک صارفین کی تعداد 27 فیصد (50 ملین سے زیادہ ) بڑھی جبکہ اسی عرصے میں امریکا میں صارفین کی تعداد 12 فیصد(26 ملین سےزیادہ) بڑھی۔
بھارت میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے بہت کم افراد فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی کل آبادی کا صرف 19 فیصد فیس بک استعمال کرتا ہے جبکہ امریکا کی آبادی کا 73 فیصد فیس بک استعمال کرتا ہے۔

عالمی سطح پر یہ اوسط تقریباً 42 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ فیس بک کے تین چوتھائی بھارتی صارفین مرد ہیں جبکہ امریکی صارفین کا 54 فیصد عورتوں پر مشتمل ہے۔بھارت میں فیس بک کے زیادہ صارفین نوجوان ہیں۔ بھارت کے 25 سال سے کم عمر کے آدھے سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین فیس بک کے بھی صارف ہیں۔بھارت میں جیسے جیسے موبائل فون کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

India overtakes the USA to become Facebook’s No. 1 country
تاریخ اشاعت: 2017-07-13

More Technology Articles