Indian cops want citizens to use Periscope to catch criminals

Indian Cops Want Citizens To Use Periscope To Catch Criminals

بھارتی پولیس کی عوام کو پیری سکوپ استعمال کرنے کی ترغیب

آئی ٹی کے حوالے سے مشہور بھارتی شہر بنگلور کی مقامی پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے عوام سے پیری سکوپ کے استعمال کی اپیل کرےگی ۔ پولیس چاہتی ہے کہ عوام جہاں بھی کوئی جرم ہوتا دیکھیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں اسے پیری سکوپ سے پولیس کو آگاہ کریں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیری سکوپ کا استعمال ایسا ہی ہے جیسے ہرشخص کی جیب میں نگرانی کا کیمرہ موجود ہو۔

(جاری ہے)

پیری سکوپ کے استعمال کا خیال بنگلور کے پولیس کمشنر ایم این ریڈی کو سوشل نیٹ ورک کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد آیا۔ایم این ریڈی کے ٹوئیٹر پر تین لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹر کی جانب سے منعقد کی گئی کانفرنس میں پیری سکوپ پر بھی گفتگو ہوئی، اس پر مجھے خیال آیا کہ ہمیں بھی اسے استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اگر پیری سکوپ پر فالوورز کی تعداد بڑھی تو یہ عوام سے براہ راست رابطے میں کافی موثر ہوگا۔
مقامی پولیس پیری سکوپ کے استعمال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرے گی، اس سے تقریب میں شرکت نہ کر سکنے والے لوگ بھی پولیس سے رابطے میں ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-11

More Technology Articles