Infinix launches its advanced selfie smartphone S3

Infinix Launches Its Advanced Selfie Smartphone S3

انفینیکس پاکستان نے سیلفی کی منفرد خصوصیات کے ساتھ نیا سمارٹ فون ایس تھری متعارف کروادیا۔

ایس 3 سمارٹ فون 20 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ سے لیس ہے جس سے حد درجہ کم روشنی میں واضح تصویر لی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ موبائل فون 18:9 کے انفینیٹی ڈسپلے اور بوکے ایفکٹ کا حامل بھی ہے ۔
انفینکیس موبائل متعارف کروائے جانے والے موبائل فون کے ذریعہ صارفین تک بہترین معیار کی پراڈکٹ پہنچانے کے ساتھ انہیں جدید ترین خصوصیات کی حامل ڈیوائسز فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مارکیٹ میں انفینکس کے متعارف کروائے جانے والے موبائل فونز کی پزیرائی کی سب سے بڑی وجہ ان کی مناسب قیمت خرید ہے جس کی وجہ سے صارفین ان کی جانب خود بخود مبذول ہو رہے ہیں۔
انفینیکس موبائل نے Goto.com.pkکے ساتھ کسی بھی منصوبہ میں پہلی مرتبہ شراکت داری قائم کی ہے۔ ای کامرس کی اس ویب سائٹ نے غیر روایتی اور تخلیقی مارکیٹینگ اسٹرٹیجی کے ذریعہ بہت جلد انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنا ایک نام اور مقام بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ای کامرس کی منڈی میں معیاری سروسز کی فراہمی نے بہت کم عرصہ میں گو ٹو پر صارفین کے اعتماد میں حد درجہ اضافہ کیا ہے۔
انفینیکش پاکستان کے جنرل میحنیر ولی کیوئی نے ایس تھری موبائل کی افتتاہی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ انفینیکس موبائل نے ماضی میں ای کامرس کی بڑے پلیٹ فارمز Daraz.pkاورYavo.com.pk کے ساتھ کامیاب آن لائن شراکت داریاں قائم کیں۔
اس مرتبہ ہم پرامید ہیں کہ گوٹو کے ساتھ پارٹنر شپ سے ہم کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔
انفینیکس ایس تھری اپنے سادہ اور دلکش ڈیزائن کی بدولت ہر صارف کے دل کو چھو لیتا ہے۔ اس کی 5.7 انچ سکرین18:9 انفینٹی ڈسپلے سے مزین ہے۔ موبائل کے عقب میں فنگر پرنٹ اسکینر فراہم کیا گیا ہے جو استعمال میں نہایت آسانی فراہم کرتا ہے۔
انفینیکس تھری 20 میگا پکسل کے فور ان ون کم لائٹ سیلفی فرنٹ کیمرہ سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ دہری سافٹ ایل ای ڈی فلیش کی خصوصیت سے مالامال ہے۔
اس خصوصیت سے کم روشنی میں بھی صارفین بہترین سیلفی لے سکتے ہیں۔ فرنٹ کیمرہ فل ویو سیلفی موڈ کی خصوصیت سے بھی لیس ہے جس سے صارفین موبائل کی پوری سکرین میں سیلفی لے سکتے ہیں۔ موبائل کے بیوٹی فنکشز سے صارفین بوکے شاٹس بھی لے سکتے ہیں۔ بوکے ایفکٹ سے صارفین اپنے پیچھے موجود بیک گراونڈ کو دھندلا کر کے اپنی تصویر کو مزید واضح کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ 13 میگا پکسل کا عقبی کیمرہ ٹچ فوکس، ایچ ڈی آر، پینوراما اور پروفیشنل کیمرہ سیٹنگز سے مزین ہے جو مجموعی طور پر فوٹو گرافی کے بہترین تجربہ کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
ہانفینیکس ایس تھری کی اصل طاقت اس کا کوال کام سنیپ ڈریگن پلیٹ فارم ہے جس کے ساتھ اینڈرائیڈ کا جدید ترین پلیٹ فارم اس کی کارکردگی کو چار چاند لگاتا ہے۔ صارفین کو بار بار چارجنگ کی زحمت سے بچانے کے لئے انفینیکس ہوٹ ایس تھری میں 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری متعارف کروائی گئی ہے جس سے دو دن تک لطف انداز ہوا جا سکتا ہے۔

انفینیکس ایس تھری تین گیگا بائٹس فراہم کرتا ہے جسے 32 گیگا بائٹس تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انفینکس ایس 3 میں میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کی دو سمز استعمال کی جا سکتی ہیں۔ انفینکس ایس 3 فی الحال دو رنگوں میں بآسانی دستیاب ہے۔

Infinix launches its advanced selfie smartphone S3
تاریخ اشاعت: 2018-03-23

More Technology Articles