Instagram adds Face Filters

Instagram Adds Face Filters

انسٹا گرام نے ایپلی کیشن میں نئے فیس فلٹرز شامل کر دئیے

انسٹا گرام نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں سنیپ چیٹ سے متاثر ہو کر ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ اس بار انسٹا گرام نے فیس فلٹرز کو ایپلی کیشن میں شامل کیاہے۔یہ فیچر بالکل اپنے نام کی طرح کےہی کام کرتا ہے۔ یہ فیچر فیس بک پر بھی موجود ہے۔ اس فلٹر سے صارفین اپنے چہروں پر جانوروں کے اینیمیٹڈ کان، عینک، تاج اور تیرتی ہوئی ریاضیاتی مساوات سیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ تمام فلٹرز تصاویر، ویڈیوز اور بومرانگ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں انفرادی دوستوں کو بھیجا جا سکتا ہے اور سٹوری میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
جہاں تک دوسرے فیچرز کی بات ہے تو صارفین ایسی ویڈیو بنا سکتے ہیں جو بیک ورڈ چلیں گی اور ان میں Rewind کا فیچر بھی ہوگا۔اس فیچر سے صارفین مزاحیہ ویڈیو بنا سکیں گے۔ جیسے کوئی چیز پھینکنے کی ویڈیو بنائیں تو ویڈیو میں وہ چیز واپس ہاتھ میں آتی دکھائی دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-18

More Technology Articles