Instagram decides not to roll out screenshot notification feature

Instagram Decides Not To Roll Out Screenshot Notification Feature

انسٹاگرام سکرین شاٹ نوٹی فیکیشن فیچر متعارف نہیں کرائے گا

اس سال فروری میں انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر کے تجربات کیے تھے، جس میں صارفین کو اپنی سٹوری پوسٹ کا سکرین شاٹ لیے جانے کی صورت میں نوٹی فیکیشن ملتا تھا۔ یہ فیچر چند منتخب صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا۔اس فیچر کے تجربات کے دوران ہی صارفین نے اس پر کافی تنقید کی تھی۔اس کی وجہ صارفین کی جانب سے سٹوریز کا بہت زیادہ سکرین شاٹ لیا جانا ہے۔

بہت سے صارفین انسٹاگرام کو اسی وجہ سے استعمال کرتے ہیں کہ اس میں سٹوریز کا سکرین شاٹ نوٹی فیکیشن فیچر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس کےبرعکس سنیپ چیٹ میں سکرین شاٹ وارننگ بلٹ ان ہے۔
اب لگتا ہے کہ انسٹاگرام نے صارفین کی باتوں پر توجہ دینی شروع کر دی ہے۔ انسٹاگرام نے اس فیچر کے تجربات ختم کر دئیے ہیں۔ اب اس فیچر کو متعارف نہیں کرایا جائے گا۔ اس لیے صارفین پہلے کی طرح سٹوریز کےسکرین شاٹ لے سکتے ہیں لیکن پرائیویٹ میں بھیجی گئی پوسٹس کےسکرین شاٹ لینے میں بھیجنے والے صارف کو اب بھی مطلع کیا جائے گا۔
انسٹاگرام کے صارفین کی خواہش ہے کہ جس طرح انسٹاگرام نے اس مسئلے پر اُن کی آواز سنی ہے، ایسے ہی نیوز فیڈ کے حوالے سے بھی اُن کی بات مانتےہوئے اسے پہلے جیسا کر دیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-19

More Technology Articles