Instagram now lets you request to join a livestream

Instagram Now Lets You Request To Join A Livestream

انسٹاگرام پر اب آپ لائیو سٹریم میں شامل ہونے کی درخواست کرسکتےہیں

کچھ ماہ پہلے انسٹاگرام نے صارفین کو سہولت دی تھی کہ وہ اپنی لائیو سٹریم کے دوران اپنے دوستوں کو بھی اس میں شامل ہونے کے لیے دعوت دے سکتے ہیں۔ انسٹاگرام نے اب اس فیچر کو مزید بہتر بنایا ہے۔ اب آپ کسی دوسرے شخص کی لائیو سٹریم میں شامل ہونے کے لیےدرخواست کر سکتے ہیں۔
آپ جب کسی کی لائیو سٹریم دیکھ رہے ہونگے تو آپ کو وہاں پرکمنٹ سیکشن میں Request بٹن بھی نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

اس بٹن کو دبانے کے بعد آپ کو کچھ دیر انتظار کرنا پڑے گا، جب آپ کا دوست تصدیق کر دے گا تو آپ اس لائیو سٹریم میں شامل ہو سکیں گے۔
اس فیچر سے اگرچہ بہت سے لوگ لائیو سٹریم میں شمولیت کی درخواست کر سکتے ہیں لیکن ایک وقت میں صرف ایک اضافی شخص ہی لائیو سٹریم میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس فیچر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مستقبل میں انسٹاگرام لائیو سٹریم میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھاسکتا ہے۔
یہ اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-22

More Technology Articles