Instagram shares users Location History with Facebook

Instagram Shares Users Location History With Facebook

انسٹاگرام فیس بک کے ساتھ لوکیشن ہسٹری شیئرنگ فیچر کے تجربات کر رہا ہے

فیس بک نے 2012 میں انسٹاگرام کو 1 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ اس وقت انسٹاگرام کی صرف اینڈروئیڈ ایپ ہی جاری کی گئی تھی اور اس ایپلی کیشن کو فوٹو فلٹرز کے لیے جانا جاتا تھا۔ اب انسٹاگرام سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے۔ اس کی بڑی وجہ سٹوریز، ویڈیو سٹریمنگ اور وہ تمام فیچرز ہیں، جو فیس بک نے دوسری ایپلی کیشنز سے کاپی کیے ہیں۔


انسٹاگرام کی کامیابی کا فائدہ فیس بک اپنے اب مزکری پلیٹ فارم پر بھی اٹھا رہا ہے۔ فیس بک ایک ایسے نئےفیچر کے تجربات کر رہا ہے، جس سے انسٹاگرام آپ کی لوکیشن ہسٹری فیس بک سے شیئر کر سکے گا۔ اس سے فیس بک جان سکے گا کہ اب آپ کہاں ہے۔ حتیٰ کہ اگر آپ انسٹاگرام استعمال نہیں کر رہے ہونگے، تب بھی فیس بک آپ کو مرضی کے اشتہارات دکھا سکےگا۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح اشتہارات دکھانا بے جا مداخلت ہے۔
اطلاعات کے مطابق فیس بک کچھ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ”لوکیشن ہسٹری“ کے نام سے ایک فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ انسٹاگرام کے مطابق یہ سیٹنگ انسٹاگرام اور میسنجر سمیت فیس بک کی مصنوعات کو آپ کی ڈیوائس کی لوکیشن سروس کےا ستعمال سے لوکیشن ہسٹری شیئرنگ کی اجازت دے گا۔
یہ فیچر Find Wi-Fi اور قریبی دوستوں کی تلاش کے لیے لازمی آن کرنا پڑے گا۔ جب یہ فیچر آن ہوگا تو فیس بک وقتاً فوقتاً کی آپ لوکیشن کو اپنے پاس موجود لوکیشن ہسٹری میں شامل کرتا جائے گا، چاہے آپ نے انسٹاگرام ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ بھی کر دیا ہو۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کچھ اکاؤنٹس میں یہ فیچر بائی ڈیفالٹ آن کیا گیاہے۔ جب یہ فیچر تمام صارفین کےلیے جاری کیا جائے تو صارفین کے پاس لوکیشن ہسٹری شیئرنگ کو ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔

Instagram shares users Location History with Facebook
تاریخ اشاعت: 2018-10-05

More Technology Articles