Instagram tests letting you ask questions in Stories

Instagram Tests Letting You Ask Questions In Stories

انسٹاگرام صارفین اب سٹوریز میں سوال بھی پوچھ سکیں گے

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک اور نیا زبردست فیچر متعارف کرایا ہے تاہم یہ فیچر ابھی چند مخصوص صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ انسٹاگرام صارفین اب اپنے فالورز سے سوال کر کے جواب حاصل کر سکتے ہیں۔
اس فیچر سے صارفین سٹوریز کے ذریعے اپنے فالورز سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیچر کے بارے میں اس سے زیادہ کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ اس فیچر کے سکرین شاٹ سے بس یہ پتا چلتا ہے کہ صارفین سٹوریز میں سوال پوچھ سکتے ہیں اور فالورز اس کے نیچے ٹیکسٹ باکس میں جوابات دے سکتے ہیں۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ صارفین سوالوں کے جواب کتنی دیر تک اور کس طرح حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بارے میں مزید معلومات چند دن تک سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-02

More Technology Articles